Friday, 25 February, 2005, 15:47 GMT 20:47 PST
افغان صدر حامد کرزئی نے بھارت کے دورے کے اختتام پر کہا ہے کہ خطے میں تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے سیاسی روکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے ملکوں میں اقتصادی ترقی کو سب باتوں پر ترجیح حاصل ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان جنوبی ایشیا کے ملکوں کی تنظیم میں شامل ہونا اپنے لیے اعزاز سمجھے گا۔ جمعرات کو حامد کرزئی نے بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔
اس موقعہ پر یہ اعلان کیا گیا کہ بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی اگلے ماہ تک نئی دلی اور کابل کے درمیان پروازوں کا سلسلہ شروع کر دے گی۔