Wednesday, 16 February, 2005, 01:47 GMT 06:47 PST
برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا بدھ کو افغانستان کے دروے پر کابل پہنچ رہے ہیں جہاں افغان حکام سے مذاکرات کے دروان وہ افغانستان سے ہونے والی منشایات کی اسمگلنگ پر بات چیت کریں گے۔
برطانیہ افغانستان سے مغربی ممالک کو ہونے والی منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔
طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان میں پوست کی کاشت اور ہیروئن کی پیدوار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مغربی ممالک میں بکنے والی نوئے فیصد ہیروئن افغانستان میں پیدا ہوتی ہے۔
جیک سٹرا افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے اپنی ملاقات میں افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال اور افغانستان واپس آنے والے مہاجرین کی ضروریات کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔