http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 13 February, 2005, 04:40 GMT 09:40 PST

ایڈز کے نئے وائرس کا خوف

نیو یارک کے صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ انہوں نے ایک نئے ایچ آئی وی وائرس کو دریافت کیا ہے جو کہ دوائیوں کے خلاف خاص مدافعت رکھتا ہے اور اس کی وجہ سے ایڈز وبا کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔

اس وائرس کو ایک مریض میں دریافت کیا گیا ہے جس پر کسی اینٹی وائرس دوائی نے اثر نہیں کیا۔ یہ مریض کچھ عرصے پہلے ہی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہوا تھا۔

چالیس سالہ مریض کے کچھ دوسرے مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات تھے۔

تاہم ایڈز کے مرض کے ماہر رابرٹ گالو نے کہا ہے کہ اس وقت پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں اور ایسے کس ایچ آئی وی وائرس کا کوئی نشان نہیں ملتا جو کہ اینٹی وائرس دوائیوں کے خلاف مکمل مدافعت کا حامل ہو۔

تاہم حکام نے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ جنسی تعلقات کے بارے میں محتاط رہیں جب کہ اطلاعات کے مطابق مردوں میں جنسی بے راہروی بڑھ رہی ہے۔