Saturday, 29 January, 2005, 11:55 GMT 16:55 PST
اقغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی سرحد کے نزدیک سپن بولدک کے علاقے میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں نو افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب صوبہ قندھار کے علاقے سپن بولدک کے قریب سرحدی محافظوں سے بھری ایک گاڑی کے نزدیک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔
حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ زخمیوں کے بارے میں کوئی واضح اطلاع نہیں ملی ہے۔
طالبان کی وفادار ملیشیا نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔