Tuesday, 25 January, 2005, 22:04 GMT 03:04 PST
گوانتانامو میں گزشتہ تین سال سے محض شک کی بنا پر اسیر آخری چار برطانوی شہریوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے اور منگل کو ایک برطانوی طیارہ انہیں لے کر برطانیہ پہنچا۔
برطانیہ پہنچتے ہی انہیں پھر گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں لندن کے ایک ایسے پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا۔ جہاں حفاظت کے انتہائی کڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔
رہائی پا کر برطانیہ آنے والے ان لوگوں میں ایک کا تعلق برمنگھم سے ہے جب کہ تین لندن کے رہنے والے ہیں اور امریکہ کو ان پر شبہ تھا کہ ان کا تعلق القاعدہ سے ہے۔
برطانوی شاہی فضائیہ کا سی 17 طیارہ ان چاروں شہریوں، معظم بیگ، مارٹن موبنگا، رچرڈ بلمار اور فیروز عباسی کو لے کر لندن میں فضائیہ کے اڈے پر اترا تو انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا اور انتہائی حفاظتی انتظامات میں پیڈنگٹن گرین پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔
پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیق کرنا چاہتی ہے کہ ان چاروں برطانوی شہریوں کو حراست میں لیے جانے کے اصل اسباب کیا تھے۔
![]() ایک اسیر معظم بیگ جن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے کبھی انہیں اپنی اذیت سے آگاہ نہیں کیا |
بتایا گیا ہے چاروں اسیروں کی برطانیہ پہنچنے پر پولیس نے فلم بنائی بھی بنائی اور اس کارروائی میں پولیس کے ساتھ دو غیر جانبدار مبصر بھی تھے جن میں ایک مسلمان تھا۔