Thursday, 20 January, 2005, 16:36 GMT 21:36 PST
امریکی صدر جارج بش اس وقت کیپٹل ہل واشنگٹن میں باضابطہ طور پر بحیثیت امریکی صدر حلف اٹھارہے ہیں۔ حلف برداری کے لیے بائیبل کا خاندانی نسخہ استعمال کیا جارہا ہے جس پر وہ خود بھی اور ان سے پہلے ان کے والد حلف اٹھا چکے ہیں۔
صدر بش کی حلف برداری کی تقریب کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ مہنگی ترین تقریب ہو گی اور اس تین روزہ تقریب پر 40 ملین ڈالر خرچہ آئے گا۔