Tuesday, 18 January, 2005, 09:48 GMT 14:48 PST
امریکی صحافی سیمور ہرش نے کہا ہے کہ وہ اپنی اس رپورٹ پر قائم ہیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی فوجی ایران کے خلاف خفیہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بیان بش انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے اس بیان کے بعد دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ہرش کی رپورٹ بعید از قیاس باتوں اور غلطیوں سے پُر ہے۔
بی بی سی کے جیریمی پیکسمین سے بات کرتے ہوئے مسٹر ہرش نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا کہ میری خبر کتنی سچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بش انتظامیہ یہ نہیں چاہتی کہ ایران کے بارے میں اس کے ارادوں کا عوام کو پتہ چلے۔