Monday, 10 January, 2005, 01:17 GMT 06:17 PST
عراق میں امریکی حکام نے پھر اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں غلطی سے چار عام عراقی شہری ہلاک ہو گئے۔
عراق کی وزارت داخلہ کے نے کہا ہے کہ ایک سڑک پر زور دار دھماکہ ہو ا تھا جس میں دو عراقی پولیس اہلکار اور دو عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔
عراقی وزارتِ داخلہ کے ای ترجمان نے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد امریکی فوج نے فائر کھول دیا حس کے نتیجے میں دو عراقی پولیس اہلکار اور دہ عام شہری ہلک ہو گئے۔
جب کہ ایک شہری اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلک ہوا۔
گزشتہ روز بھی امریکی فوجی حکام نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ موصل کے قریب ایک دیہات میں ایک گھر پر کیے جانے والے ہوائی حملے میں غلطی ہوئی تھی۔
اس حملے میں امریکی حکام کے مطابق تیرہ اور عام لوگوں کے مطبق چودہ عراقی ہلاک ہوئے تھے۔
اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سات بچے بھی شامل تھے۔