Monday, 10 January, 2005, 15:46 GMT 20:46 PST
عراق کی عبوری حکومت نے شام کی حکومت سے باضابطہ طور پر یہ مطالبہ کیا کہ وہ ان لوگوں کو اس کے حوالے کرے جو شام کی زمین استعمال کرتے ہوئے عراق میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
عراق کی طرف سے مانگے جانے والے لوگوں میں سابق عراقی لیڈر صدام حسین کے سوتیلے بھائی صباوی اور عراق کے سابق انٹیلیجینس چیف طاہر ہبوش شامل ہے۔
عراق کی عبوری انتظامیہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے ہمسایہ ملک شام اور ایران عراق میں جاری مزاحمتی کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
شام کے حکام نے عراق کی عبوری حکومت کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور ان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔
شام کے سرکاری اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ عراق کی عبوری حکومت کی جانب سے مبینہ وڈیو جس میں شام پر مزاحمت کارروں کی مدد کا الزام ہے، جعلی ہے۔