http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 29 December, 2004, 01:51 GMT 06:51 PST

امریکی ڈالر یورو سے مقابلہ ہار رہا ہے

امریکی ڈالر کو یورو سے اپنے جاری مقابلے میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے اور سوموار کو یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

سرمایہ کار اب یہ شرطیں لگا رہے ہیں کہ اس بار یورپین سنٹرل بینک امریکی ڈالر کی قدر کو نیچے جانے سے روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں آٹھائے گا۔

امریکہ کو بہت بڑے تجارتی خسارہ کا سامنا ہے اور کئی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ نے اپنی کرنسی کی قدر میں کم کر کے اس خسارے کو کم کرنے کا آسان طریقہ ڈھونڈا ہے۔

اس وقت امریکی ڈالر ایک یورو کے مقابلے میں 1.34$ ہے۔ اسی سال ستمبر میں امریکی ڈالر کی قدر یورو کے مقابلے میں 1.20 $ تھی۔

ایک سال میں امریکی ڈالر کی قدر یورو کے مقابلے میں سات فیصد کمی ہوئی ہے۔
امریکی ڈالر کی قدر جاپانی ین کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔