Wednesday, 22 December, 2004, 11:22 GMT 16:22 PST
بندروں کے سروں سے بنائی گئی صدر بش کی ایک متنازعہ تصویر کو نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ایک بہت بڑے اشتہاری بورڈ پر آویزاں کر دیا گیا ہے۔
بظاہر یہ تصویر صدر بش کی لگتی ہے لیکن قریب سے دیکھنے پر ایسے دکھائی دیتا ہے جیسے بندروں کے بہت سے سر جھاڑیوں میں ہوں۔
فنون لطیفہ کے ایک پبلیشر ’اینیمل میگزین‘ کا کہنا ہے کہ مصور نے امریکی انتظامیہ کے بارے میں اپنے سخت خیالات کا اظہار انتہائی ذہانت سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’یہ سیاسی تنقید کا اننتہائی موثر اور ذمہ دارانہ نمونہ ہے‘۔
اس تصویر کو اب انٹرنیٹ پر بیچا جا رہا ہے تا کہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں کے لیے امداد اکٹھی کی جا سکے۔