Tuesday, 21 December, 2004, 08:42 GMT 13:42 PST
کمبوڈیا میں حکومت نے ایک گانے کے ویڈیو میں ایک بدھ راہب اور لڑکی پر فلمائے گئے سین کی وجہ سے اس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
حکومت نے تمام ریڈیو اور ٹی وی سٹیشنوں کو کہا ہے کہ وہ ابھرتے ہوئے گلوکار ہینگ بنلیپ کے گانے کو نشر نہیں کریں کیونکہ یہ بدھ مت مذہب کے پیروکاروں کے لیے بے عزتی کا باعث ہے۔
ہینگ بنلیپ کمبوڈیا کی روایتی موسیقی کو جدید رنگ میں پیش کرنے کی وجہ سے کافی مشہور ہو رہے ہیں۔ ان کے گانوں میں اکثر شہروں کے امراء اور دیہاتوں کے غریب لوگوں کے درمیان بڑھتے ہوئے خلا کے بارے میں ہیں۔
لیکن اس متنازعہ گانے کا جدید رنگ سرکار کو پسند نہیں آیا جس میں ایک راہب ایک لڑکی کے پیار کے لیے اپنی راہبانہ زندگی ترک کر دیتا ہے۔
خیال ہے کہ ہینگ بنلیپ کے گانے پر پابندی ان کی شہرت میں مزید اضافے کا باعث ہوگی۔