Tuesday, 21 December, 2004, 12:40 GMT 17:40 PST
پچیس دسمبر انیس سو اناسی کو سویت یونین نے اپنی فوجیں افغانستان میں داخل کر دیں تھیں۔ اس کے دو روز بعد افغان صدر حفیظ اللہ امین کو قتل کر دیا گیا اور ان کی جگہ ببرک کارمل کو افغانستان کا نیا صدر بنا دیا گیا۔ اس قبضے کے بعد امریکہ نے سویت یونین پر اقتصادی اور تجارتی پابندیاں عائد کر دیں۔