Monday, 20 December, 2004, 19:26 GMT 00:26 PST
اسرائیل کے وزیر اعظم ایرئیل شیرون نے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے مشرقِ وسطی کے بارے میں بلائی جانے والی کانفرنس میں اسرائیل شرکت نہیں کرے گا۔
برطانیہ کی طرف سے بلائی جانے والی یہ کانفرنس اگر منعقد ہوتی ہے تو یہ فلسطینی انتظامیہ میں کی جانے والی اصلاحات پر غور کرئے گی۔
برطانیہ یاسر عرفات کی وفات کے بعد مشرقِ وسطی میں قیام امن کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم نے ٹونی بلیئر نے فلسطینی کے تنازعہ کو آج کی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔