Wednesday, 08 December, 2004, 01:43 GMT 06:43 PST
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے اسلام مخالفت کے بارے میں ایک کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ایسے لوگوں کی حرکتوں کو کسی مذہب کی کسوٹی نہ بنایا جائے جو عام لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں۔
کوفی عنان نے کہا کہ خود مسلمانوں کو بھی یہ بات واضح کرنی ہے کہ ایسا خون خرابہ ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ اسلام کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسلام مخالفت صدیوں سے پائی جاتی ہے لیکن حال کے واقعات نے مسلمانوں میں یہ احساس پیدا کیا ہے کہ ان سے ناانصافی کی جا رہی ہے اور ان کو سمجھا نہیں جارہا ۔
کوفی عنان نے کہا کہ دنیا بھر کے قائدین پر لازم ہے کہ اسلام کے خلاف تعصب کی مذمت کریں اور یہ انتظام کریں کہ تفریق کے خلاف قوانین پر پوری طرح عمل کیا جاۓ۔
نیو یارک میں ہونے والے اس اجلاس میں علماء دین اور دانشوروں کے علاوہ دوسرے مذاہب کے سرکردہ لوگ بھی شرکت کررہے ہیں۔