http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 04 December, 2004, 02:03 GMT 07:03 PST

رمز فلڈ عہدے پر قائم رہیں گے

وانشگٹن میں حکام کا کہنا کہ امریکی وزیردفاع ڈونلڈ رمز فلڈ نے صدر بُش کی درخواست پر اپنا عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل امریکہ میں ڈونلڈ رمز فلڈ کے عہدہ چھوڑنے کے بارے میں قیاس آرائیاں گشت کر رہی تھیں۔

پینٹاگون کے بارے میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عراق کے خلاف کارروائی کے دوران سخت تنقید کے باوجود رمزفلڈ اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کے مشتاق تھے۔

انہوں نے کہا کہ رمز فلڈ کا امریکہ کو ’لاحق خطرات‘ سے نمٹنے کے لیے امریکی فوج میں اصلاحات کا اپنا ایک ایجنڈا ہے۔

رمزفلڈ کا کابینہ میں مستقبل ایک اہم سوال بنا ہوا تھا۔ کابینہ میں دوسرے اہم عہدوں پر جن میں وزارت خارجہ، اندرونی اور قومی سلامتی کےمشیروں کے عہدوں پر پہلے ہی تقرریاں ہو چکی ہیں۔

صدر بچش کے پہلے دور کی کابینے کہ آٹھ ارکان مستعفی ہو چکے ہیں۔