http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 03 December, 2004, 17:49 GMT 22:49 PST

یوکرین میں انتخابات کالعدم

یوکرین کی سپریم کورٹ نے صدراتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو کالعدم قرار دیا ہے اور انتخابات میں دھاندلی کے دعویٰ کو درست قرار دیا ہے۔

عدالت کے جج اناتولے یاریما نے حکم دیا کہ 26 دسمبر تک نئے انتخابات ہونے چاہیئں۔

عدالت کا فیصلہ سنتے ہی مغرب نواز امیدوار وکٹر یشچنکو کے حمایتی سڑکوں پر نکل آئے اور خوشیاں منانے لگے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ وہ وکٹر یشچنکو اور ماسکو نواز وزیرِ اعظم وکٹر یانوکووچ کے درمیان نئے انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔

چھبیس نومبر کے انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے یانوکووچ کو فاتح قرار دیا تھا۔ اس فیصلے پر مغربی مبصرین نے بہت تنقید کی تھی۔

اس انتخابی جنگ میں حصہ لینے والے دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلہ کا احترام کریں گے۔