Monday, 29 November, 2004, 08:56 GMT 13:56 PST
جنوبی مشرقی ایشیا کے چھ ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ علاقے میں آزادانہ تجارت مقررہ وقت سے پہلے کرنا شروع کر دیں گے۔
ملائشیا کے صدر احمد بدوائی نے کہا آسیان ممالک محصولات کو ختم کرنے کی معیاد سے تین سال پہلے ہی محصولات ختم کر دیں گے۔
پہلے والے پروگرام کے مطابق آسیان ممالک نے اپنے ممبران کے لیے محصولات کی وصولی 2010 میں ختم کرنی تھی لیکن اب وہ اس حدف کو 2007 میں ہی حاصل کر لیں گے۔
آسیان میں برونائی، انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن ، سنگاپور اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔لاؤس کے دارلحکومت میں ہونے والی کانفرنس میں چین، انڈیا، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔
آسیان ممبر ممالک کا اندازہ ہے کہ وہ اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کی اشیا پر سے پابندی اٹھانے کی وجہ سے چین کی طرف سے بڑھتے ہو تجارتی دباؤ کا سامنا کر پائیں گے۔
لاؤس میں ہونے والی کانفرنس میں دنیا میں آدھی سے زیادہ آبادی کے لوگوں کی نمائندگی کی جا رہی ہے۔