Thursday, 11 November, 2004, 14:32 GMT 19:32 PST
یاسر عرفات کے انتقال کی خبر کے ساتھ ہی اسرائیل نے مغربی کنارے میں قائم یہودی بستیوں اور فلسطینی آبادی میں فوج جمع کرنی شروع کر دی ہے جبکہ تمام مقبوضہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
انتقال کی خبر کے عام ہونے کی بعد سے ہونے والے واقعات میں اب تک پانچ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں’نٹزریم‘ نامی یہودی بستی کے نزدیک اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں
فوجیوں پر فائرنگ کی گئی۔
ایک اور واقعہ میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک مسلح فلسطینی کو’گش کتیف‘
نامی یہودی بستی کے نزدیک گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے ہیبرون میں اسرائیلی فوج نے پتھراؤ کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس سے ایک فلسطینی ہلاک ہو گیا۔