Thursday, 04 November, 2004, 11:31 GMT 16:31 PST
چین میں ایک کوئلے کی کان میں سو برس سے زائد عرصے قبل بھڑک اٹھنے والی آگ پر بالآخر قابو پالیا گیا ہے۔
گزشتہ چار سالوں کے دوران آگ پر قابو پانے والے ادارے نے زنہوا صوبے کے لیو ہنگاؤ علاقے میں لگی اس آگ کو بجھانے کے لیے تقریباً بارہ ملین ڈالر کی رقم خرچ کی ہے۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ ہر سال ایک اعشاریہ آٹھ ملین ٹن کا کوئلہ جلا دیتی تھی جس سے ایک لاکھ ٹن زہریلی گیسوں کا اخراج ہوتا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ اس آگ سے علاقے کے ماحول کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ آگ 1874 میں لگی تھی۔