Thursday, 28 October, 2004, 10:38 GMT 15:38 PST
افغان صدارتی انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داریاں نبھانے والے تین غیرملکیوں کو دارالحکومت کابل سے اغوا کرلیا گیا ہے۔
یہ تینوں غیرملکی ملازمین اس ٹیم کا حصہ تھے جو افغان حکومت اور اقوام متحدہ نے مشترکہ طور پر تشکیل دی تھی۔
کابل میں حکام کا کہنا ہےکہ ان افراد کو بندوق کی نوک پر اغوا کرلیا گیا۔ ان افراد کی قومیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ نو اکتوبر کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اسی ٹیم کی ذمہ داریوں میں شامل تھی۔
کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ان افراد کو انتخابات منعقد کرنے کی وجہ سے اغوا کیا گیا یا غیرملکی ہونے کی وجہ سے۔
بدھ کے روز تک ننانوے فیصد ووٹوں کی گنتی ہوگئی تھی جس کے مطابق صدر حامد کرزئی کی کامیابی یقینی ہے۔