Wednesday, 27 October, 2004, 00:05 GMT 05:05 PST
عراق میں سرگرم ایک شدت پسند گروپ نے ایک جاپانی باشندے کو اغوا کر لیا گیا ہے اور دھمکی دی کہ اگر جاپان نے عراق سے اپنی فوجی واپس نہ بلائے تو وہ مغوی کو ہلاک کر دیں گے۔
عربی ٹیلی ویژن سٹیشن الجزیرہ نے ایک نئی وڈیو فلم نشر کی ہے جس میں ایک جاپانی باشندے نے انگریزی اور جاپانی زبان میں وزیر اعظم کوزومی سے کہا ہے کہ جاپان عراق سے اپنی فوجیں واپس بلا لے ورنہ اس کے اغواکار اس کو ہلاک کر دیں گے۔
مغوی نے جاپان کے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اغوا کار اس کا سر قلم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اغوا کاروں کے مطابق جاپانی مغوی کا تعلق عراق میں جاپانی فوجی دستے سے ہے۔
جاپانی باشندوں نے کہا کہ اس کے اغوا کارروں نے اس سے پوچھا ہے کہ جاپان نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عراق میں اپنی فوج کیوں بھیجی ۔
مغوی نے کہا :”وزیر اعظم کوزومی مجھے افسوس کہ میں اپنے سر آپ کے ہاتھ میں رکھ رہا ہوں۔ میں واپس جاپان آنا چاہتا ہوں‘۔