Tuesday, 28 September, 2004, 22:52 GMT 03:52 PST
عراق کے عبوری وزیر اعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ اگر باغیوں کے قبضے والے شہر فلوجہ کے مسئلے کا کوئی سیاسی حل تلاش نہ کیا گیا تو جلد ہی وہاں فیصلہ کن فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے ۔
العربیہ ٹی وی پر بولتے ہوئے مسٹر الاوی نے کہا کہ فلوجہ کے خلاف کسی بھی کارروائی میں عراقی افواج کا استعمال کیا جائے گا۔
فلوجہ کے باہر بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس شہر کو حاصل کرنے کی کوئی بھی کارروائی ایک بڑا چیلنج ہوگی۔امریکی افواج اپریل میں عراقی افواج کو سکیورٹی کی ذمہ داری سونپنے کے بعد سے فلوجہ میں نہیں گئیں۔
جنوری میں انتخابات کے موقع پر فلوجہ پر کنٹرول خاصا اہم سمجھا جا رہا ہے۔