http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 26 September, 2004, 10:05 GMT 15:05 PST

طالبان رہنما مولوی عبدالغفار ہلاک

افغانستان میں حکام نے دعوی کیا ہے کہ صوبے ارذگان میں طالبان کے ایک سرکردہ رہنما کو ان کے دو ساتھیوں کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ارذگان کے گورنر جان محمد خان نے کہا ہے کہ طالبان رہمنا مولوی عبدالغفار کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

گورنر جان محمد نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق مولوی عبدالغفار اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے تخریبی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مولوی عبد الغفار کچھ عرصہ قبل خیلج گوانتانامو میں قائم امریکی فوج کے کیمپ ایکسرے سے رہائی پانے کے بعد افغانستان واپس پہنچے تھے۔