Friday, 24 September, 2004, 17:46 GMT 22:46 PST
عراق میں انتخابات کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی ٹیم کےسربراہ کارلوس ویلنزویلا نے امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کے اس بیان پر تنقید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عراق میں انتخابات محدود پیمانے پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخاب کے لیے نظام الاوقات سخت ہے اور ان انتخابات کو منعقد کرانے مشکل ہو گا لیکن ناممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ان کواگر یہ یقین نہ ہوتا کہ وہ اس عرصے میں انتخابات کرا پائیں گے تو وہ کبھی اس کام کے لیے عراق نہ آتے۔
کارلوس ویلنزویلا نے بی بی سی کو بتایا کہ اس طرح کی غیر ضروری قیاس آرائیاں سے عراق میں جہموریت کو کوئی فائدہ نہیں پحنچ سکتا۔ انہوں نے کہا ایسے بیانات سے لوگوں میں انتخابات کے بارے شکوک بڑھیں گے۔
امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ نے کہا تھا کہ عراق میں جاری تشدد کی وجہ سے پورے عراق میں انتخابات کرانا ممکن نہیں ہوں گے۔
امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی میں بیان دیتے انہوں نے کہا تھا کہ عراق میں جزوی انتخابات کرائےجائیں گے۔