http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 22 September, 2004, 21:58 GMT 02:58 PST

امریکی فوجیوں پر قتل کا مقدمہ

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ دو امریکی فوجیوں پر تین عراقی شہریوں کے سوچ سمجھ کر کئے گئے قتل کے لئے مقدمہ چلایا جائے گا۔

ان دونوں کے نام مائیکل ولیم اور برینٹ مے بتائے گئے ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات شائع نہیں کی جاسکتیں کیونکہ جرائم کی تحقیقات کرنے والا فوجی ڈوثرن معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

امریکی فوج کے تفتیش کاروں نے گزشتہ برس کے حملے کے بعد سے عراقیوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

کچھ کا تعلق قیدیوں کی ہلاکتوں سے ہے اور کچھ کا امریکی فوجی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں سے ہے۔

ایک برطانوی فوجی کو بصرہ کے نزدیک ایک عراقی شہری کے قتل کے الزام کا سامنا ہے۔