Wednesday, 22 September, 2004, 15:04 GMT 20:04 PST
اسرائیلی پولیس کے مطابق میں ایک خود کش فلسطینی خاتون بمبار نے یروشلم میں خود کو اور ایک دوسرے دو افراد کو ہلاک اور کئی دوسرے افراد کو زخمی کیا ہے۔
اس سے پہلے ملنے والی اطلاع میں کہا گیا تھا کہ حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوا ہے۔
یہ حملہ یروشلم کے شمالی میں واقع فرنچ ہل نامی علاقے میں کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں سے غربِ اردن کے فلسطینی علاقوں پر آباد کی جانے والی یہودی آبادیوں میں رہنے والے یروشلم سے واپسی کے لیے بسیں لیتے ہیں۔
گزشتہ ماہ ہونے والے دو خود کش حملوں میں سولہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملے اسرائیلی شہر بیرشیبا پر کیے گئے تھے۔
یروشلم میں یہ حملہ گزشتہ چھ ماہ کے وقفے کے بعد ہوا ہے۔
اس دوران اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ متنازعہ فصیل کی تعمیر اور فلسطین میں مشتبہ شدت پسندوں پر حملوں کی وجہ سے خود کش کارروائیاں روکنے میں مدد ملی ہے۔