Sunday, 19 September, 2004, 16:17 GMT 21:17 PST
سعودی عرب میں ایک عدالت نے ایک یونیورسٹی پروفیسر کو اس کے ایک ٹی وی انٹرویو پر پانچ سال قید کی سزا دی ہے۔
ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اس انٹرویو کے ذریعے بغاوت اور بد عقیدگی کے بیج بونے کی کوشش کی ہے۔
سعید بن زائر کو اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی تھی جب اجزیرہ ٹیلی ویژن کو دیے جانے والے انٹرویو کی سعودی حکومت کا جانب سے مذمت کی گئی۔
سعودی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس انٹرویو کے ذریعے دہشت گردی کی حمایت کی تھی۔
ان کے خلاف مقدمہ تو چلایا گیا تاہم انہیں عدالت اپنی نمائندگی کے لیے وکیل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔