Thursday, 16 September, 2004, 18:18 GMT 23:18 PST
واشنگٹن میں حکومت نے پہلی مرتبہ ایک ایسی خفیہ رپورٹ کی موجودگی کا اعتراف کیا گیا ہے جس میں عراق کے مستقبل کے میں بہت مایوس کن تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔
یہ رپورٹ صدر بش کی طرف سے عراق کے مستقبل کے بارے میں پیش کیے جانے والے انتہائی بلند بانگ دعووں کی نفی کرتی ہے۔
رپورٹ نیشل انٹیلی جنس کونسل کی طرف سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر صدر بش کے لیے اس سال جولائی میں مرتب کی گئی تھی۔
اس رپورٹ میں حال ہی میں پیش آنے والے پر تشدد واقعات کو کوئی اندازی یا اشارہ نہیں ہے۔
اس رپورٹ میں عراق میں سن دو ہزار پانچ تک کے حالات کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے عراق میں سیاسی افراتفری پھیلنے اور خانہ جنگی ہونے کا خطرہ ہے۔