Monday, 06 September, 2004, 02:04 GMT 07:04 PST
اوسٹیا کے علاقے بسلان کے ایک سکول کے محاصرے میں تین سو تیس سے زیادہ بچوں اور بڑوں کی ہلاکت کا سوگ پیر سے روس بھر میں منایا جا رہا ہے۔
یہ سوگ دو دن جاری رہے گا۔پیر کو تمام پرچم جھکے ہوئے تھے اور تمام تفریحی ٹی وی پروگرام منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
جب کہ بسلان میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین جاری ہے اور پورا شہر ایک دکھ میں ڈوبا ہوا ہے۔
اس دوران روسی سرکاری ٹی وی نے ایک اغوائی کو دکھایا گیا ہے اسے دو نقاب پوش کمانڈو اسکرین پر لاتے ہوئے دکھائی دیے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی اغوائی گرفتار کیے ہیں اور ٹی وی پر دکھایا جانے والا اغوائی ان میں سے ایک ہے۔
اس مبینہ اغوائی کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے تھے اور وہ گڑگڑا رہا تھا کہ اس نے بسلان کے سکول میں کسی بچے کو گولی نہیں ماری۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین اغوائیوں کو پکڑا ہے۔