Monday, 06 September, 2004, 23:50 GMT 04:50 PST
منگل کی صبح غزہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم چودہ فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
بعد کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد پچیس تھی جس میں ایک اور زخمی بعد میں زحموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے سپورٹس گراؤنڈ میں مسلسل کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اسرائیلی فوج نے اب تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا لیکن موقع پر موجود لوگوں نے فضا میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا۔
ان لوگوں کا کہنا ہے کہ سپورٹس گراؤنڈ میں رات کے وقت حماس کے ارکان سمیت فلسطینی نوجون تربیتی مشقیں کرتے تھے۔
بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ موقع پر ہولناک منظر تھا اور لاشوں کے اعضاء ادھر ادھر بکھرے ہوئے تھے۔