http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 29 August, 2004, 13:33 GMT 18:33 PST

سعودی عرب میں شدت پسند گرفتار

سعودی حکام نے دارالحکومت ریاض کے شمال میں بریدہ کے علاقے سے دو مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ان دو افراد کے ساتھ ایک پاکستانی کو بھی بریدہ کے ایک ریسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے۔تاہم دونوں افراد کی شناخت اور قومیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ افراد چھبیس دہشت گردوں کی فہرست شامل نہیں ہیں جوپولیس کو مطلوب ہیں۔

مئی دو ہزار تین سے لے کر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے سعودی عرب میں غیر ملکیوں اور حکومت کے اداروں کے خلاف کئی خودکش حملے اور دھماکے کیے ہیں۔