Friday, 27 August, 2004, 15:46 GMT 20:46 PST
مہاتما گاندھی کے نواسے ارن گاندھی نے ہزاروں فلسطینیوں اور اسرائیلی شہریوں کے ساتھ غرب اردن میں اسرائیل کی طرف سے تعمیر کی جانے والی باڑ کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی۔
یروشلم کے باہر آٹھ فٹ اونچی دیوار کے ساتھ کھڑے ہو کر تقریر کرتے ہوئے ارن گاندھی نے کہا کہ فلسطین کی مقدس زمین پر امن کے پل بنانے کی ضرورت ہے نہ کہ نفرتوں کی دیواریں تعمیر کرنے کی۔
ارن گاندھی نے فلسطینی صدر یاسر عرفات سے بھی ملاقات کی جس میں فلسطینی مسئلہ کو حل کرانے کے لیے تشدد کی راہ چھوڑ کر پرامن طریقے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔