Sunday, 22 August, 2004, 06:32 GMT 11:32 PST
نیپال میں ماؤ باغیوں جنہوں نے پانچ دنوں سے نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کو جانے والی سڑکوں کو بند کر رکھا ہے ، ایک اور کارروآئی میں شمال مغربی قصبے پر حملے کے دوران سرکاری عمارتوں کو دھماکے سے اُڑانے کے علاوہ ایک فوجی اور چھ پولیس افسروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔
باغیوں نے جیل پر بھی حملہ کیا اور اپنے ساتھیوں کو آزاد کرا لیے ہیں۔ انہوں نے چھ پولیس آفیسروں کو بھی اغوا کر لیا۔
دارالحکومت کھٹمنڈو سے 600 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع کالنگا قبصے پر
آدھی رات کو کیا گیا ۔ اس حملے میں باغیوں نے شہر کے ہوائی اڈے کو بھی نقصان پہنچایا۔
باغیوں نے بدھ سے دارالحکومت کھٹمنڈو کا جانے والی روڈ کو بند کر رکھا ہے اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت ان کے گرفتار ساتھیوں کو جیلوں سے رہا کرئے۔
باغیوں نے کالنگا قبصے پر حملے کے دوران تھانے، ٹیکس دفاتر اور مواصلات کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ماؤ باغی 1996 سے نیپالی بادشاہت ختم کر کے کیمونسٹ ریپبلک بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
باغیوں کی طرف سے دارالحکومت کھٹمنڈو کو جانے سڑکوں کی بندش کی وجہ سے شہر میں عام ضرورت کی چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔