Wednesday, 18 August, 2004, 14:12 GMT 19:12 PST
برطانیہ میں آٹھ افراد کو قتل اور دہشت گردی کے جرائم کے تحت فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
ان افراد پر ریڈیائی اور زہریلی گیس، کیمیائی ہتھیار اور دھماکہ خیز مادوں کا استعمال کرکے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
انہیں تین اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مسجٹریٹ کی عدالت میں پیش کیے جانے والے ان افراد کی عمر بیس سے بتیس سال کے درمیان ہے۔ یہ افراد اگلے ہفتے پھر سے عدالت میں حاضر ہونگے۔
آٹھوں افراد پر ’دوسرے لوگوں کے ساتھ مل جل کر‘ منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔
ایک شخص پر یہ بھی الزام ہے کہ اس کے پاس نیویارک کے سٹاک ایکسچنج اور امریکہ کے دیگر مالیاتی اداروں کا تجزیاتی پلان تھا جس کا استعمال حملے کرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے۔