http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 14 August, 2004, 01:58 GMT 06:58 PST

آیت اللہ سیستانی کے دل کا آپریشن

عراق کے مقتدر ترین شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کا لندن میں دل کا آپریشن ہوا اور آپریشن کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

آیت اللہ سیستانی نجف میں رہتے ہیں لیکن گزشتہ ہفتے انہیں دل کے علاج کے لیے لندن لایا گیا تھا۔

آیت اللہ علی سیستانی کی عدم موجودگی میں نجف میں امریکی افواج نے عراقی سکیورٹی فورسز کی مدد سے ریڈیکل شیعہ رہنما مقتدی الصدر کی مہدی آرمی کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی ہے۔

آیت اللہ سیستانی ایک اعتدال پسند رہنما ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کب تک ہسپتال میں رکھا جائے گا اور وہ کب عراق لوٹ سکیں گے۔