Tuesday, 03 August, 2004, 00:13 GMT 05:13 PST
غزہ شہر کے ایک ہسپتال اور جیل خانے پر ہونے والے حملوں میں تین فلسطینی قیدی ہلاک ہو گئے ہیں جو مبینہ طور پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزامات میں جیل کاٹ رہے تھے۔
قید خانے میں دستی بم پھینکے جانے سے ایک قیدی اور کم از کم پانچ سیکیورٹی والے زخمی ہو گئے۔ بندوق برداروں نے بعد ازاں دو مرتبہ ہسپتال پر حملہ کر کے زخمیوں میں سے دو کو ہلاک کر ڈالا۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک محافظ نے پیر کی صبح جیل خانے کے سیکیورٹی کمپاؤنڈ میں ایک دستی بم پھینکا جس سے موسیٰ عودیٰ ہلاک ہو گئے اور زخمیوں کو غزہ شہر کے بڑے ہسپتال میں لے جایا گیا۔
نقاب پوش بندوق بردار اس ہسپتال میں بھی گھس آۓ اور محمد الشریف اور ولید حامدیہ کو ہسپتال کے بستروں میں ہی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ مرنے والوں میں سے کم از کم دو افراد پر اسرائیل کے لحۓ مخبری کا الزام تھا۔