Saturday, 31 July, 2004, 17:23 GMT 22:23 PST
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں نامعلوم مسلح افراد نے بلدیاتی حکومت کے ایک افسر اور اس کے پانچ محافظوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔
صوبے کے گورنر شیر محمد اخوندزادہ نے بی بی سی کو بتایا کہ خانے شین کی ضلعی انتظامیہ کے افسر طاؤس خان ایک مقامی جھگڑے میں ثالثی کر رہے تھے۔ ان کی گاڑیوں کے قافلے پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ گھر واپس آرہے تھے۔
گورنر نے کہا کہ حملہ آوروں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اکثر طالبان کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔