http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 28 July, 2004, 07:03 GMT 12:03 PST

امدادای ادارہ افغانستان چھوڑ گیا

ڈاکٹروں کے امدادی ادارے ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ اس کے عملے کے پانچ ارکان کی ہلاکت کے بعد اس نے افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان سے اس لیے جا رہا ہے کیونکہ وہ اپنے عملے کی ہلاکتوں کے سلسلے میں کے جانے والی سرکاری تحقیقات کے نتائج سے مطمئن نہیں ہے۔

ادارے کے مطابق اسے اففغانستان سے جانے پر دکھ ہو رہا ہے جہاں اس نے پچیس برس کام کیا ہے۔ تاہم، ادارے کا کہنا ہے کہ اب اس کے لیے افغانستان میں امداد کا سلسلہ جاری رکھنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔

جون میں ہونے والے اس حملے سے قبل ادارے کے لیے اسی غیر ملکی اور چودہ سو افغانی کام کرتے تھے۔