Tuesday, 27 July, 2004, 15:28 GMT 20:28 PST
ناروے میں ہوٹل ملازمین کی بڑی یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہوٹل کے کمروں میں عریاں فلمیں دکھانے والے چینل بند کیے جائیں۔
ان چینلز پر چلنے والی نشریات مہمانوں کو کچھ رقم کی ادائیگی کے بعد کمرے کے ٹی وی پر فراہم کی جاتی ہیں۔
یونین نے یہ مطالبہ خواتین ارکان کی شکایت پر کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں ٹھہرنے والے بعض مہمان عریاں فلمیں دیکھنے کے بعد اچھے برے کی تمیز بھول جاتے ہیں اور روم سروس پر مامور خواتین سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دیتے ہیں۔
یونین کا کہنا ہے کہ مختلف ہوٹل والے زیادہ سے زیادہ گاہک حاصل کرنے کے لیے مہمانوں کے لیے کمروں میں ’بالغ فلمیں‘ دکھانے کا اہمتام کرتے ہیں۔
یونین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ اس بات کو نظرانداز کر دیتی ہے کہ ایسی فلمیں دیکھنے کے بعد مہمان پر کیا اثر پڑتا ہے۔
یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازماؤں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ورنہ یونین سخت اقدام اٹھائے گی۔