Tuesday, 27 July, 2004, 07:00 GMT 12:00 PST
فرانس سے آنے والی اطلاعات کے مطابق امریکہ نے گوانتانامو بے کے فوجی اڈے میں بغیر مقدمات کے دو سال سے قید چار فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جن فرانسیسی شہریوں کو امریکہ نے افغانستان سے گرفتار کیا تھا اب انہیں واپس پیرس بھیجا جا رہا ہے۔
کیوبا کے گوانتاناموبے کے امریکی فوجی اڈے میں تقریباً مختلف ممالک کے چھ سو سے زائد افراد قید ہیں۔ ان افراد کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان میں سے کسی کو بھی رشتہ داروں اور وکلاء تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
فرانسیسی قیدیوں سے پہلے کئی پاکستانیوں، افغانیوں اور چند برطانوی شہریوں کو بھی رہا کیا گیا تھا۔