http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 24 July, 2004, 10:10 GMT 15:10 PST

یاسر عرفات کے خلاف مظاہرے

غزہ میں صدر یاسر عرفات کی انتظامیہ کے خلاف کیے جانے والےمظاہروں میں لوگوں نے فلسطینی انتظامیہ کے دفاتر کی عمارتوں پر حملہ کر دیا اور چند عمارتوں کو آگ لگا دی۔

مظاہرین نےغزہ شہر کے قریب واقع زوادی کے علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی جب کے الاقصٰی بریگید سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے خان یونس کے علاقے میں ایک سرکاری عمارت پر قبضے کر لیا۔ یہ مظاہرین ملازتوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔

تاہم ان مظاہروں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

فلسطینی انتظامیہ کے خلاف مظاہروں کا یہ سلسلہ گزشتہ ہفتے یاسر عرفات کی طرف سے سیکیورٹی کے عملے میں کی جانے والے تبدیلوں کے خلاف شروع ہوا تھا۔

ان مظاہروں کے پیش نظر فلسطینی وزیر اعظم احمد قریع نے استعفیٰ دے دیا تھا۔