Wednesday, 14 July, 2004, 15:22 GMT 20:22 PST
نیٹو کی قیادت میں افغانستان میں مقیم امن فوج آئی ایس اے ایف کا کہنا ہے کہ انہوں نے طالبان کے خلاف لڑنے والے ایک غیر قانونی گروہ کی انجانے میں مدد کی تھی۔
اس گروہ میں کچھ امریکی اور افغان شامل تھے اور انہیں پچھلے ہفتے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
آئی ایس اے ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے چھاپے مارنے میں اور عمارتوں کی تلاشی لینے میں اس گروہ کی مدد کی تھی۔
گرفتار ہونے والوں میں ایک سابق امریکی فوجی جاناتھن اڈیما شامل ہے۔
اطلاعات ہیں کہ یہ گروہ کرائے کے افراد پر مشتمل تھا اور گرفتاری کے وقت ان کی حراست میں آٹھ افغان پائے گئے تھے۔