http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 07 July, 2004, 02:27 GMT 07:27 PST

دو ٹن تابکاری مادہ امریکہ منتقل

امریکی حکام نے دو ٹن تابکاری مادہ اس خدشے کے پیش نظر کہ یہ شدت پسندوں کے ہاتھ نہ چھڑ جائے خفیہ طور پر عراق سے امریکہ منتقل کر دیا ہے۔

امریکہ کے توانائی کے وزیر سپینسر ابراھم نے اس خفیہ اپریشن کو ایک
بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خطرناک مادے کو غلط ہاتھوں میں لگنے سے بچا لیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی عراق میں عبوری حکومت کو انتقال اقتدار سے پہلے مکمل کر لیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کی اطلاع اقوام متحدہ اور عراق کی عبوری حکومت کو کر دی گئی تھی۔

یہ تابکاری مادہ عراق کی جوہری تنصیبات اور طبی اور زرعی شعبے میں جوہری توانائی کے لیے استعمال ہونے والے الات سے لیا گیاتھا۔