http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 07 July, 2004, 01:43 GMT 06:43 PST

چرچ مالی طور پر بھی دیوالیہ ہو گیا

امریکہ میں رومن کیتھولک فرقے سے تعلق رکھنے والے چرچ آرچڈیو سیس پادریوں پر جنسی زیادتیوں کے الزامات میں ہرجانے ادا کرتے کرتے دیوالیہ ہو گیا ہے۔

چرچ نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا کرنے پر اس لیے مجبور ہوا ہے کہ اسے پادریوں پر لوگوں سے جنسی زیادتیوں کرنے کے الزامات میں بھاری معاوضے ادا کرنے پڑے ہیں۔

پورٹ لینڈ کا چرچ ابھی تک پانچ کروڑ تیس لاکھ ڈالر ہرجانے کے طور پر لوگوں کو ادا کر چکا ہے لیکن اب بھی اسے بہت سے ایسے دعوؤں کا سامنا جن میں ہرجانے کی کل رقم پندرھ کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

چرچ نےکہا کہ اب اس کے پاس مزید ہرجانے ادا کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے۔