http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 04 July, 2004, 04:32 GMT 09:32 PST

دو فلسطینی ہلاک

اسرائیل فوج نے غرب اردن میں نابلس شہر میں دو مختلف واقعات میں دو فلسطنیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیل فوج کے مطابق ایک فلسطینی کو اس وقت ہلاک کر دیا گیا جب وہ ایک یہودی بستی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسرائیل فوج نے دوسرے شخص کو ایک اسرائیلی فوجی نے بلاتا کے پناہ گزیں کیمپ میں ہلاک کیا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں چھ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔