Saturday, 26 June, 2004, 19:44 GMT 00:44 PST
اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراقی شہر حلہ کے دھماکے میں سترہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکہ شہر کے وسط میں ہوا ہے۔
حلہ عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک سو کلو میٹر جنوب میں واقع ہے اور اس کا انتظام پولینڈ کے فوجیوں کے ہاتھ میں ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ معزول عراقی رہنما صدام کے نام پر قائم مسجد کے قریب ہوا ہے اور ابھی اس کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔