Sunday, 13 June, 2004, 16:46 GMT 21:46 PST
مصر میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے پانچ ہزار سال پرانے مقبروں کو دریافت کیا ہے۔
قاہرہ کے قریب ہیلوان میں دریافت ہونے والے ان مقبروں کے سلسلے کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مقبرے صدیاں گزر جانے کے باوجود انتہائی بہتر حالت میں ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کے سربراہ کرسچن کوہلر نے کہا کہ بیس کے قریب ان مقبروں کو پھیلتی ہوئی شہری آبادی سے خطرہ ہے۔
ہیلوان گنجان آبادی والا ایک صنعتی شہر ہے جو نیل کے پار سقرا کے آثار قدیمہ کے قریب واقع ہے۔
ان مقبروں میں کچھ پرانے برتن اور تختیاں بھی شامل ہیں۔