http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 25 May, 2004, 06:04 GMT 11:04 PST

ایک اور امریکی فوجی ہلاک

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد سے باہر واقع ایک فوجی اڈے پر ہونے والے راکٹ حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ عراقی دارالحکومت بغداد میں آسٹریلیا کے سفارتی مشن اور آسٹریلوی فوجی چوکی کے قریب مبینہ کار بم دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

کہا گیا ہے کہ اس دھماکے میں پانچ عراقی زخمی ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو عراق سے متعلق صدر بش کی پالیسی کے مکمل طور پر حمایتی رہے ہیں اور ملکی افواج بھی عراق بھیج چکے ہیں۔