Tuesday, 18 May, 2004, 08:11 GMT 13:11 PST
اسرائیل نے فلسطینی شدت پسندوں کے خلاف نیا آپریشن شروع کر دیا ہے جس میں بیس فلسطینی کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔
اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزر پناہ گزینوں کے رفاہ کیمپ میں داخل ہو چکے ہیں۔
پیر کی شب اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے میزائلوں سے حملے کیے تھے جن میں گیارہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجی علاقے میں خندقیں کھود کر اس کے ایک حصے کو غزہ سے کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوجی گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں۔
کئی فلسطینی اپنا سازو سامان لیکر وہاں سے جا رہے ہیں کیونکہ ان کو اندیشہ ہے کہ اسرائیل کیمپ کے جنوبی حصے پر قبضہ کرنے کے لئے مزید گھروں کو مسمار کرے گا۔
![]() اسرائیل کے عمل کی ہر طرف سے مذمت کی گئی ہے |
گزشتہ ہفتے اسرائیلی افواج اور فلسطینی شدت پسندوں کے درمیان لڑائی کے بعد درجنوں گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تباہی کو بند کر دے کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔